سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 30 برسوں کے دوران کم از کم 500 اور زیادہ سے زیادہ 5000 سیاستدانوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تو پاکستان کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا کی ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران اگر کم از کم 500 اور زیادہ سے زیادہ 5000 سیاستدانوں کو سڑک یا چوک پر سخت سزا دی جائے تو ملک کو درپیش مسائل ختم ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش بحرانوں کی بنیادی وجہ گزشتہ کئی سالوں میں ہونے والی سیاسی بدانتظامی ہے۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ 28ویں آئینی ترمیم ضرور آئے گی، جس کے ذریعے این ایف سی ایوارڈ سمیت دیگر اہم قومی معاملات باہمی مشاورت اور رضا مندی سے حل کیے جائیں گے۔