نیویارک: امریکا کے مقبول ترین گلوکار جان راجر اسٹیفن المعروف جان لیجنڈ نے سانحہ کرائسٹ چرچ کا ذمہ دار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قراردیتے ہوئے ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ مسلمانوں سے معافی مانگیں۔
امریکی گلوکار جان لیجنڈ نے ایک انٹرویو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ ان تمام مسلمانوں سے معافی مانگیں جو یہاں اچھی زندگی کے حصول کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نفرت انگیز بیانات مسلمانوں اور مہاجرین کو بدنام کرتے ہیں اور لوگوں کو سانحہ نیوزی لینڈ جیسے واقعات کرنے کے لیے اکساتے ہیں، لہذا ٹرمپ کو مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہئے۔