جنوبی افریقا نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔
آئندہ ماہ برطانیہ میں کھیلے جان ےوالے عالمی کپ میں جنوبی افریقاکی قیات فاف ڈوپلیسی کریں جب کہ ہاشم آملہ کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ہاشم آملہ جنوبی افریقا کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں اوروہ اب تک ایک روزہ کرکٹ میں 8000 کے لگ بھگ رنز اسکور کر چکے ہیں لیکن گزشتہ ایک برس کے دوران کی کاکردگی خاطرخوا نہیں جس کی وجہ سے ان کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک تھی۔
جنوبی افریقا کی 15 رکنی ٹیم میں فاف ڈوپلیسی، ایڈن مرکرام ، کوئنٹن ڈی کاک، ہاشم آملہ، رسی وینڈر ڈسن، ڈیوڈ ملر، فلکوایو، جے پی ڈومنی،ڈیوائن پریٹورئیس، ڈیل اسٹین، کاگیسو رباڈا، لنگی نگیدی، آنرچ نورٹج، عمران طاہر اور تبریز شمسی ہیں۔