وفاقی حکومت نے احمد مجتبیٰ چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا.
وفاقی حکومت نے احمد مجتبیٰ میمن کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو تعینات کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔
مجتبیٰ میمن کا تعلق پاکستان کسٹمز سروس سے ہے اور وہ ابھی بطور ایڈیشنل سیکریٹری فنانس ڈویژن خدمات انجام دے رہے تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان سے استعفیٰ لے لیا گیا تھا۔