وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے،جہاں وہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت اور گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان شوکت خانم اسپتال کے افطار ڈنر میں شرکت اور اپنی رہائش گاہ پر اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم پاکستان اپنے دورے کے دوران گزشتہ اجلاسوں میں ہونے والے فیصلوں پرعملدرآمد کا جائزہ بھی لیں گے۔