آئی سی سی ویمنزچیمپئن شپ سیریز برابرہونے کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقہ نے رینکنگ میں ترقی کرلی۔جنوبی افریقا چوتھی اورپاکستان پانچویں پوزیشن پرفائز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بینونی میں پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ ٹائی ہوگیا۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ سیریز ایک ایک سے برابرہوگئی۔ سیریز برابرہونے کے نتیجے میں پاکستان اورجنوبی افریقہ نے آئی سی سی چیمپئن شپ میں ایک ایک درجہ ترقی کرلی۔ جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم پانچویں سے چوتھی اور پاکستان ٹیم نےچھٹی سے پانچویں پوزیشن پر ترقی کرلی۔
نیوزی لینڈ ٹیم دو درجہ تنزلی کے بعد چوتھی سے چھٹی پوزیشن پر چلی گئی ہے۔ ویمنزچیمپئن شپ میں آسٹریلیا بدستور نمبر ون کی پوزیشن پرفائز ہے۔ انگلینڈ کی دوسری اور بھارت کی تیسری پوزیشن ہے۔