محمد عامر تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل سے بھی باہر ہوگئے.
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا انفکیشن وائرل شدت اختیار کرتا جارہا ہے، جس پر ٹیم انتظامیہ پریشان ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کا انفیکیشن اب چکن پاپس کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔
فاسٹ بولر انفکیشن کی وجہ سے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے۔ ان کے میڈیکل ٹیسٹ کرواے جارہے ہیں جن کی رپورٹس کا ٹیم اتظامیہ کو انتظار ہے۔
واضح رہے محمد عامر کی ورلڈکپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں شمولیت انگلینڈ کے خلاف کارکردگی سے مشروط ہے۔