آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز مظفر آباد سمیت کشمیر، بالائی پنجاب کے اضلاع (راولپنڈی ، جہلم ،چکوال، ناروال، سیالکوٹ،گجرات، گوجرانوالہ ، لاہور )، با لائی خیبرپختونخوا کے اضلاع (دیر ، سوات، مانسہرہ ،پشاور، ایبٹ آباد ، ہری پور)، زیریں سندھ کے اضلاع (عمر کوٹ،کراچی ،ٹھٹھہ، بدین)،اوراسلام آباد میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہےگا۔
گزشتہ روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کیچ،ابیٹ آباد،گوجرانوالہ، سکھر، شہید بینظیر آباد ، حیدر آباد، کراچی کے اضلاع اور کشمیرمیں چندمقامات پر گر ج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔
سب سے زیادہ بارش :خیبرپختونخوا:کاکول 17، بلوچستان: تربت 12،سند ھ: کراچی (گلشن حدید 06،ناظم آباد 03)، شہید بینظیر آباد 09، حیدرآباد 04، سکرنڈ 02، کشمیر:کوٹلی 04، گڑھی دوپٹہ 01، گلگت بلتستان: بگروٹ 04، پنجاب: سیالکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کل ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: نو کنڈی، تربت 40، میرپورخاص، سکھر میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔