لاہور: پنجاب اور اسلام آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد سی این جی کی قیمت 82 روپے سے کم ہو کر 77 روپے لیٹر ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث سی این جی کی قیمت میں کمی کرنے کے لیے اوگرا نے سی این جی ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کیے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ اور مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اسی تناسب سے سی این جی کی قیمت میں بھی کمی کی جائے گی۔
سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کے مطابق سی این جی کی قیمت 82 روپے فی لیٹر سے پانچ روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد نئی سی این جی کی قیمت 77 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے، سی این جی کی قیمت میں کمی پنجاب اور اسلام آباد کے صارفین کے لیے ہے۔