کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج پھر تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 234 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔
منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر ایک بار پھر تیزی کا رجحان ہے۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 234 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد مارکیٹ 38 ہزار 797 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی تھی
گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1014 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 38 ہزار 562 کی سطح پر بند ہوا تھا۔