معروف مزاح نگار ابن انشاء کا اصل نام شیر محمد خان تھا جب کہ ان کا تخلص انشاء تھا۔
ابن انشاء 15 جون 1927ء کو جالندھر کے ایک نواحی گاؤں میں پیدا ہوئے۔ 1946 میں جامعہ پنجاب سے بی اے اور1953 میں کراچی یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔
1962 میں نیشنل بک کونسل کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔
ابن انشاء ٹوکیو بک ڈویلپمنٹ پروگرام کے وائس چیئرمین اور ایشین کوپبلی کیشن پروگرام ٹوکیو کی مرکزی مجلس ادارت کے رکن بھی تھے۔
مضامین و خطوط
انہوں نے آپ سے کیا پردہ، خمار گندم اور اردو کی آخری کتاب جیسے لازوال مضامین تحریر کیے۔ ابن انشا کے مکتبوبات خط انشاء جی کے عنوان سے شائع کیے گئے۔
آپ 11 جنوری 1978 کو لندن میں انتقال کر گئے۔