کراچی: وزارت خزانہ کے مطابق بیرونی کھاتوں پر دباؤ کم ہورہا ہے اور 6 مہینوں میں جاری خسارہ کم ہو کر 4.4 فیصد رہ گیا ہے۔
ترجمان وزارتِ خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی اعشاریہ بہتر رہے اور جولائی تا دسمبر ترسیلات زر میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔
مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں برآمدات 2 فیصد بڑھیں، جولائی تا دسمبر درآمدات 2 فیصد کم ہوئیں جب کہ ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کیے جانے سے 1994 ٹیرف لائن کی درآمدات 23 فیصد کم ہوئیں۔