پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت نے زور پکڑ لیا۔
پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، ملتان اور سرگودھا سمیت مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑ گئی ہے جب کہ سندھ میں نواب شاہ، سکھر اور حیدر آباد سمیت دیگر علاقوں میں سورج آگ برسا رہا ہے، جہاں پارہ 40 ڈگری یا اس سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
ماہر ماحولیات ڈاکٹر ذوالفقار نے پنجاب میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 11 مئی کے بعد سے راتوں میں بھی گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں اتوار کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ ، موہن جوداڑو اور جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیاتٓ نے شہریوں کو دوپہر کے اوقات میں باہر کم نکلنے، سایہ دار جگہوں پر رہنے اور پانی زیادہ پینے کا مشورہ دیا ہے۔