مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے 18خفیہ اکاؤنٹ ہیں، یہ اکاؤنٹ اپنے پارٹی اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے گئے مگر اکاونٹس پر دستخط کرنے والے اعلیٰ حکومتی عہدوں پر ہیں۔
مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نےسندھ اسمبلی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں آف شور کمپنی کا شور مچا، جب تحریک انصاف کی آف شور کمپنیاں نکلیں تو یہ خاموش ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہماری لیڈرشپ پر الزامات لگاتے تھے،تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کو دبانے کی کوشش کرتی رہی ہے۔