کوئٹہ: فرنٹیئر کور نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کیے جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی کی جانب سے آپریشن رد الفساد کے تحت قلات، خاران اور میوند کے علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیے گئے، برآمد ہتھیاروں میں سب مشین گنز، گرنیڈ، بارودی سرنگیں اور آر پی جی راکٹس شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران مواصلاتی آلات بھی بر آمد کیے گئے ہیں۔