اسلام آباد: وزیر خارجہ اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان پر 130 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرض ہے تو پریشان نہ ہوں۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بہت صلاحیت ہے۔ اگر ملک پر 130 ارب ڈالر کا قرض ہے تو پریشان نہ ہوں۔ پاکستان کے پاس 10 ہزار ارب ڈالر سے زائد کی معدنیات ہیں۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کی حکومت کا صرف ایک ایجنڈا تھا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہے۔ سٹاک مارکیٹ کے مرجر کے لیے بہت محنت کی۔ ہمارے 2016 کے دور حکومت میں تینوں سٹاک مارکیٹ کا مرجر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی کو قانون سازی میں معاونت کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ چیئرمین ایس ای سی پی کو پارلیمنٹ سے جو تعاون درکار ہے ملے گا۔ ایس ای سی پی کی اصلاحات کے لیے بروقت قانونی سازی کی جائے گی۔
ایس ای سی پی پاکستان کے ماہرین پر مشتمل بہترین ادارہ ہے۔ ایس ای سی پی قانون میں ضروری ترامیم کیلئے وزارت قانون سے مشاورت کرے۔