فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس کلیکشن کا شارٹ فال اکتوبر میں 101 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ درآمدات میں کمی اور مہنگائی کا تیزی سے نیچے آنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بنیادی طور پر درآمدی مرحلے اور مقامی سیلز ٹیکس کی وصولی میں تنزلی کی وجہ سے محصولات کم اکٹھا ہوئی ہیں۔
اکتوبر میں ٹیکس وصولی 980 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 879 ارب روپے رہی، یہ 101 ارب روپے کے بڑا فرق کو ظاہر کرتی ہے۔
ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 169 ارب روپے کے ریفنڈز ادا کیے، یہ حجم پچھلے سال کی اسی مدت کے 159 ارب روپے کے مقابلے میں 6.28 فیصد زائد ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اکتوبر میں ریفنڈز کی مد میں 23 ارب روپے ادا کیے، جس کا حجم پچھلے سال کے اسی مہینے میں 30 ارب روپے رہا تھا، یہ 23.33 فیصد کمی کا ظاہر کرتا ہے۔
مالی سال 2025 کے بجٹ میں حکومت نے 129 کھرب 13 ارب روپے کے محصولات جمع کرنے کا ہدف لگایا، یہ مالی سال 2024 میں کی گئی وصولی سے 40 فیصد زیادہ ہے ۔