معروف بین الاقوامی جریدے فوربز نے فلم میکر جارج لوکس کو امریکا کا امیر ترین سیلیبریٹی قرار دیا ہے۔
گزشتہ روز جاری کی گئی فوربز میگزین کی تیسری عالمی رینکنگ کے مطابق 74 سالہ فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر، لکھاری اور اسٹار وار کے خالق جارج لوکس 5.4 بلین ڈالرز اثاثوں کے مالک ہیں۔
:جارج لوکس
جریدے کے مطابق جارج لوکس نے اپنی انٹرٹینمنٹ کمپنی لوکس فلم پروڈکشن کو 4.5 بلین ڈالر کے عوض ڈزنی کمپنی کو بیچی تھی جو ان کے اثاثوں میں اضافے کی ایک وجہ ہے۔
:اسٹیون سپیلبرگ
فوربز کے مطابق فلم میکر اسٹیون سپیلبرگ امیر ترین سیلیبریٹیز میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں، 72 سالہ ہدایتکارو پروڈیوسر 3.7 بلین ڈالر اثاثوں کے مالک ہیں۔
بطور ہدایتکار، لکھاری اور پروڈیوسر 50 سالہ تجربہ رکھنے والے سپیلبرگ کے کریڈٹ پر جاز، ریڈرز آف دی لاسٹ آرک، شنڈلرز لسٹ اور سیونگ پرائیویٹ ریان جیسی بلاک بسٹرفلمیں شامل ہیں۔
:اوپرا ونفرے
عالمی جریدے کے مطابق خواتین سیلیبریٹیز میں اوپرا ونفرے 2.8 بلین ڈالر اثاثوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
:مائیکل جورڈن
امریکی باسکٹ بال ٹیم کے سابق لیجنڈ کھلاڑی مائیکل جورڈن 400 ملین اثاثوں کے مالک ہیں۔
:کیلی جینر
میگزین نے رواں سال ایک نئے چہرے کو اپنی فہرست میں شامل کیا ہے۔ کیلی کاسمیٹکس کی مالک 21 سالہ کیلی جینر کم عمر امیر ترین افراد کی فہسرت میں شامل ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ فوربز نامی میگزین امریکی کاروباری جریدہ ہے جو ہر پندہ دن بعد شائع ہوتا ہے اورعالمی سطح پر معتبر ترین جریدوں میں شمار ہوتا ہے۔
میگزین ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی عالمی سطح پر کامیابیوں یا ناکامیوں کی رینکنگز کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی، سیاست، قانون اور سائنس جیسے موضوعات پر بھی نظر رکھتا ہے۔