)مقبول گلوکار عاطف اسلم نے اہلیہ سارہ بھروانہ کے ہمراہ خوب صورت تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا، اپنی اور اہلیہ کی تصویروں کو عاطف اسلم نے “سن شائن” کا کیپشن دیا ہے۔
نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار عاطف اسلم نے لالی ووڈ کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ میں بھی آواز کا جادو جگایا ہے، وہ سوشل میڈیا پر بہت کم نظر آتے ہیں لیکن اب نامور گلوکار نے سوشل میڈیا پر مداحوں کےساتھ اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ساتھ خوب صورت تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اس جوڑی کو فیشن آئیکون کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کمنٹ باکس میں عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکررہے ہیں۔
عاطف اسلم نےگلوکاری کا آغاز جل بینڈ کے مرکزی گلوکار کی حیثیت سے کیا تھا اور پہلے ہی گانے”عادت” نے انہیں ایک الگ پہچان دے دی تھی، اس کے بعد جل بینڈ سے راہیں جداکرکے سولو گانا شروع کردیا اور اپنی پہلی البم” جل پری “ریلیز کی جواپنی منفرد موسیقی اور دلکش آواز کی بدولت بہت مقبول ہوئی،عاطف اسلم نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ شعیب منصورکی فلم “بول” کےذریعے اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھاتھاجس کے بعد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
عاطف اسلم 29 مارچ 2013 ء کو لاہور میں سارہ بھروانہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے، 2014ء میں ان کے ہاں پہلا بچہ پیداہوا جس کا نام احد عاطف اسلم ہے،دسمبر 2019ء میں ان کے ہاں دوسرا بیٹاپیداہوا۔