بالی ووڈ اداکار راج ببر کی اہلیہ اداکارہ نادرہ ببر لاہور کا دورہ کر کے کراچی پہنچ گئی ہیں جہاں سے وہ بھارت روانہ ہو جائیں گی۔
اداکارہ نادرہ ببر گذشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے لاہور آئی تھیں جہاں جہانگیر بدر مرحوم کے بیٹے جہانزیب بدر نے انکا استقبال کیا۔اداکارہ نادرہ ببر کا واہگہ بارڈر آمد پر کہنا تھا کہ جہانگیر بدر کے ساتھ خاندانی تعلقات ہیں۔ان کے انتقال پر بہت افسوس ہوا، میں بہت پہلے پاکستان آنا چاہتی تھی لیکن بعض وجوہات کی بنا پر نہ پہنچ سکی۔
نادرہ ببر کراچی میں اپنی مصروفیات کے بعد واپس بھارت چلی جائیں گی۔ واضح رہے نادرہ ببر اداکارہ جوہی ببر کی والدہ ہیں۔