بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس موجود نوجوان فاسٹ بولر بڑے مضبوط ہیں۔ بیٹنگ بھی بہت اچھی ہے، میں سمجھتا ہوں مجموعی طور پر پاکستان سائیڈ ایک اچھی ٹیم ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کی ٹیم بہت اچھی ہے،کرکٹر ہونے کے ناطے میں یہی کہوں گا کہ پاک بھارت ایک اچھا مقابلہ ہوتا ہے،پاکستان کے فینز کے پیغامات ملتے ہیں ،یہ پیغامات مجھے اچھے لگتے ہیں،پاکستانی فینز کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔
روہت شرما نے مزید کہا جب ہم انگلینڈ میں ہوتے ہیں تویہ فینز آتے ہیںاور بڑے احترام سے بتاتے ہیں کہ وہ بھارتی کرکٹرزکو کتنا پسند کرتے ہیں،فینز بھارتی کرکٹرز کی بہت تعریف کرتے ہیں یہ سب ہمیں بہت اچھا لگتا ہے۔