ٹی 10 لیگ میں کامران اکمل کی جانب سے چھوٹے بھائی عمر اکمل کا اسٹمپ ضائع کرنا موضوع بحث بن گیا۔
گزشتہ دنوں یہ واقعہ پنجابی لیجنڈز کی اننگز کے آٹھویں اوور میں پیش آیا جب راشد خان کی وائیڈ ڈلیوری کوکھیلنے کیلیے عمر اکمل باہر نکلے، مگرگیند انھیں چکمہ دیتے ہوئے پیچھے گئی جہاں پر موجود مراٹھا عریبینز کے وکٹ کیپر کامران اکمل کے پاس اسٹمپنگ کا بہترین موقع تھا مگر حیران کن طور پر وہ اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے،اس پر بولر کافی ناخوش دکھائی دیے، عمر بھی اگلے اوور میں 18 بالز پر 31 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔