یاسر شاہ نے ریکارڈ بک میں عمران خان کے ساتھ نام درج ہونے کو اعزاز قرار دے دیا۔
لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ میچ کے تیسرے روز معلوم ہوا تھا کہ سابق کپتان کا ریکارڈ توڑنے یا برابر کرنے کا موقع ہے، بڑی عزت کی بات ہے کہ ریکارڈ بک میں میرا نام عمران خان کے ساتھ آئے گا۔
یاسر شاہ نے کہا کہ تمام کھلاڑی ابوظبی ٹیسٹ میں ناکامی سے ہونے والی مایوسی کے اندھیروں سے باہر نکلنا چاہتے تھے،ہم ایک عزم کے ساتھ میدان میں اترے اور کامیاب ہوئے، گیند ٹرن ہورہی تھی، باؤنس بھی ملا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں نے وکٹیں حاصل کیں۔