اظہرعلی کا سمرسیٹ کاؤنٹی کے ساتھ اس سال بھی ایک برس کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
اظہر علی کاؤنٹی دو ہزار انیس میں چیمپیئن شپ کا بھی حصہ ہوں گے۔واضح رہے کہ اظہر علی نے دو ہفتے قبل ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
برطانوی کاؤنٹی سے معاہدہ ہونے پر اظہر علی کاکہناتھا کہ سمر سیٹ کے ساتھ دوبارہ معاہدہ طے پانے پر خوش ہوں۔ان کاکہناتھا کہ گذشتہ سیزن کا تجربہ خوشگوار رہاتھاجبکہ ڈریسنگ روم کا ماحول بھی شاندار تھا اور اسی تجربے کی بنیاد پر معاہدہ بھی کیا۔