غیر رجسٹرڈ موبال فون استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،یکم دسمبر کے بعد تمام غیر رجسٹرڈ موبائل فون بلاک کر دیے جائیں گے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان میں یکم دسمبر کے بعد وہی موبائل فون کام کرے گا جو باقاعدہ تصدیق شدہ اور رجسٹرڈ ہوگا۔ پی ٹی اے نے اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ صارفین اپنے موبائل کا آئی ای ایم آئی نمبر 8484 پر بھیج کر رجسٹرڈ کروائیں۔
پی ٹی اے کے مطابق بیرون ملک سے لائے گئے موبائل فون کو بھی رجسٹرڈ کرا کے ہی استعمال کیا جا سکے گا۔ پی ٹی اے نے عوام کی سہولت کیلئے ایئرپورٹس پر رجسٹریشن کا انتظام کر دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق موبائل فونز کی رجسٹریشن سے ناصرف انڈسٹری کو ریگولیٹ کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اربوں روپے کا اضافی ریونیو بھی حاصل ہوگا