ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وزیراعظم کی معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔
وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کردی گئی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وزیراعظم کی معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا، ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور غربت مٹاو پروگرام ہوں گی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیر پرسن بھی ہیں۔