چیئرمین پی سی بی کے پاس عارضی اختیارات ایم ڈی کو منتقل کردئیے ہیں جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کی منظوری کا اختیار اب ایم ڈی کے پاس ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان، کوچز، سلیکٹرز اور دیگر اہم تقرریوں کے اختیارات منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کے سپرد کردیئےگئے ہیں، قومی سلیکشن کمیٹی کی تعیناتی بھی ایم ڈی کو منتقل کردی گئی ہے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کی منظوری کا اختیار اب ایم ڈی کے پاس ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن اور اینٹی ریسیزم کوڈ میں تبدیلی کا اختیار بھی ایم ڈی کے پاس ہوگا جبکہ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ اور این اوسی کی منظوری بھی ایم ڈی دیں گے.