پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دوسرے روز بھی شدید مندی کا رجحان دیکھا جارہاہے،پونے دس بجے تک 100انڈکس 870پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 101 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
آج صبح کاروبار کےآغاز پر 100 انڈیکس میں 589 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اورانڈیکس 33 ہزار 382 پر ٹریڈ کررہا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے چوتھے روز جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 291 پوائنٹس پر ہوا اور کچھ ہی دیر میں اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 125 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 34 ہزار 416 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا