ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث کراچی سے لاہور جانے والی متاثرہ ٹرین کے 13 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق پڈعیدن میں ابراہیم شاہ کے مقام پر مال گاڑی کی 13 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن دونوں ٹریک بلاک ہوگئےجس کے باعث ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہوگئی۔ کراچی جانےوالی گرین لائن ایکسپریس اور تیزگام ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے۔
کراچی سے آنےوالی سکھر ایکسپریس، خیبر میل اور جناح ایکسپریس کو بھی مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا۔ ریلوے حکام نے ٹریک کلیئر کروانے کیلئے روہڑی سے امدادی کرین روانہ کردی ہے۔