وزیراعظم عمران خان آج پشاورکا دورہ کرینگے، جہاں وہ کابینہ ارکان سے ملاقات کے علاوہ شوکت خانم فنڈز ریزنگ کے سلسلے میں افطار میں بھی شریک ہونگے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان گورنرہاوس میں کابینہ ارکان سے ملاقات بھی کرینگے، ملاقات میں خیبرپختونخواہ اورقبائلی اضلاع کی مجموعی صورتحال زیرغورلائی جائینگی وزیراعظم عمران خان قبائلی اضلاع میں اصلاحاتی عمل کا بھی جائزہ لینگے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان صوبائی حکومت ترجمان کے والد کے وفات پرتعزیت کرینگے۔
اس کے علاوہ اپنے دورہ پشاور میں وزیراعظم عمران خان شوکت خانم فنڈزریزنگ کے سلسلے میں افطار میں بھی شریک ہونگے۔