مقبوضہ کشمیر ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فورسزکے ہاتھوں مزید 4 کشمیری نوجوانوں شہید ہوگئے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسزنے آج بھی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 4 نوجوان کشمیریوں کونام نہاد آپریشن کی آڑمیں شہید کردیا۔
شہادت کے بعد ضلع بھرمیں مظاہرین کا احتجاج جاری تھا کہ بھارتی فورسزکی جانب سے مظاہرین پرآنسو گیس کی شیلنگ اورپیلٹ گنزکا استعمال کیا گیا، جس کے باعث جھڑپوں کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
دوروزقبل بھی ضلع پلواما اوربارہ مولہ میں بھارتی فورسز نے ظلم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 کشمیریوں کو شہید جب کہ ایک گھر کو نذرآتش کردیا تھا۔