لاہور: شوال کا چاند دیکھنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے اس مقصد کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے تشکیل دی جانے والی چار رکنی کمیٹی میں چئرمین مفتی منیب الرحمان، سید مشاہد حسین خالد، حافظ عبدالقدوس اور میٹرولوجی ڈپارٹمنٹ کا نمائندہ شامل ہیں۔
وزارت مذہبی امور نے اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق چاررکنی کمیٹی 29 رمضان المبارک بمطابق چار جون 2019 کی شام شوال کا چاند دیکھے گی۔