اینٹی نارکوٹکس فورس نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے کراچی سے براستہ بحرین جدہ جانے والے مسافر سے ایک کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی ہے۔
ترجمان اینٹی نار کوٹکس فورس کے مطابق کارروائی کراچی ایئرپورٹ کی گئی، جہاں کراچی سے براستہ بحرین جدہ کیلئے سفر کرنے والے ملزم سے ایک کلو دو سو بانوے گرام منشیات برآمد کی گئی۔
ترجمان کے مطابق منشیات چھبیس پلاسٹک پلیٹس میں چھپائی گئی تھی، ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس سے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔