چین کے نائب صدر وانگ کشان کل پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
چینی نائب صدر چین کی 13 ویں پیپلز کانگریس اور سینٹرل فارن افیئرز کمیشن کے رکن ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی نائب صدر دورے کے دوران صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔
دورے کے دوران متعدد معاہدے اور باہمی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے کئی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔