پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او رچرڈ مورین نے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ پی ایس ایکس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے رچرڈ مورین کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چند روز قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او رچڑ مورین کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے شو کاز نوٹس دیا گیا تھا کہ وہ کس طرح کلیش آف انٹرسٹ جو اسٹاک مارکیٹ کے ساتھ منسلک ہوتاہے، آپریٹ کر رہے ہیں ، تاہم انہوں نے جواب دینے کی بجائے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا جسے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے منظور کر لیا گیاہے۔