کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر عوام نے وزیراعظم کو شکایات کرنا شروع کردیں۔ غلام محمد آباد فیصل آباد کے رہائشی نے وزیر اعظم سیٹزن پورٹل پر شکایت کی۔
پاک بھارت میچ میں ناقص کارکردگی سے جہاں عوام افسوس کر رہی تھی وہیں فیصل آباد کے ایک شہری نے میچ ہارنے پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے سٹیزن پورٹل پر کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی شکایت وزیر اعظزم کو کرڈالی۔
غلام محمد آباد کے رہائشی نے وزیراعظم کو سیٹزن پورٹل کے ذریعے کھلاڑیوں کے خلاف شکایت کی اور کرکٹ ٹیم میں ٹیلنٹ کو جگہ دینے کی تجویز دی۔
اویس نامی شہری نے کہا کہ کپتان سرفراز میچ کے دوران اونگھ رہا تھا۔ ٹیم سے سفارشی کھلاڑیوں کو نکال کر ٹیلنٹ کو جگہ دی جائے اور پی سی بی کے عہدیداروں کو ٹیم سمیت تبدیل کردیا جائے تاکہ معیاری کرکٹ میچ دیکھنے کو ملے۔