محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، بہاولپور، پشاور، ہزارہ،کوہاٹ، بنوں ، ڈی آئی خان، ژوب ، میرپورخاص ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز گردآلود ہوائیں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم حیدرآباد، لاہور اور بنوں ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہوائیں چلیں ،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش بھی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش سندھ کے علاقے مٹھی میں 08 پنجاب کے اضلاع لاہور 03، قصور 02،اور خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات میں سبی 47، تربت 45، ڈی آئی خان اور بھکر میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔