اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر آج قوم سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پروزیراعظم عمران خان عوام سے پھر خطاب کریں گے۔ذرائع کےمطابق عمران خان کا پیغام ریکارڈ کیا جائے گا جو آج جمعہ کو قوم کو سنایا جائے گا۔
وزیراعظم عوام سے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پربات کریں گے۔ حکومت چاہتی ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھا لیں۔ آئی ایم ایف کا پروگرام شروع ہونے کے بعد حکومت کسی کو ٹیکس ریلیف نہیں دے گی.