محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔
تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، قلات ڈویژن، گلگت بلتستان، کشمیر اور اسلام آباد میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔ پری مون سون سیزن کے باعث بوندا باندی کا امکان ہے۔
آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے ۔ مغربی سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، مالاکنڈ، کوہاٹ، ڈی آئی خان، قلات، ژوب ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہا۔