پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی اور سلیکشن کے عمل کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
بلال فاروقی ایڈووکیٹ کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی اور سلیکشن کے عمل کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے ، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کو ریلوکٹا کہا، وزیراعظم کے بیان کے مطابق پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی ناکام ہوگئی۔ قومی ٹیم میں شعیب ملک کی گروپنگ کرنے کی خبریں عام ہیں پھر بھی ان کی سلیکشن سمجھ سے بالاترہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سلیکشن کمیٹی سے ٹیم سلیکشن کا طریقہ کار طلب کرے ،وزیراعظم کو سلیکشن کمیٹی کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے، موجودہ ورلڈ کپ ٹیم میں گروپنگ کی خبروں پر فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنایا جائے، شعیب اختر، راشد لطیف اور محمد وسیم کو عدالتی معاونت کے لیے طلب کیا جائے۔