آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے 34ویں میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کی بیٹنگ کا آغاز کچھ خاص نہیں تھا۔ بھارت کی پہلی وکٹ 29 رنز پر گری جب روہیت شرما 18 رنز بناکر کیمر روچ کا شکار بنے ان کا کیچ وکٹ کیپر شائی ہوپ نے پکڑا۔ بھارت کو دوسرا نقصان 98 رنز پر لگا جب کے ایل راہول 48 رنز بناکر کپتان جیسن ہولڈر کا شکار بنے۔ بھارت کی تیسری وکٹ وجے شنکر کی صورت میں گری۔ وہ 14 رنز کی اننگز کھیل سکے انکی وکٹ کیمر روچ نے لی۔
بھارت نے اب تک 28.4 اوورز میں 133 رنز بنائیں ہیں۔ سیرات کوہلی 51 رنز بناکر اننگز میں موجود ہے جبکہ ان کا ساتھ کیدھار جادیو دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے فائنل الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، بھارت کی ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک نا قابل شکست ہے۔ ایونٹ میں بھارتی ٹیم اب تک پانچ میچز کھیل چکی ہے۔ ٹیم چار میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارت کا ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیر میگا ایونٹ میں اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے 4 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پوائنٹ اسکورننگ ٹیبل پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم آٹھویں نمبر پر موجود ہے