آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم آج اپنا آخری میچ بنگلا دیش کیخلاف کھیلے گی۔میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو پاکستان کو بنگلا دیش کو تین سوسولہ رنز کے بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں لارڈز کے میدان میں آج مدمقابل ہونگی جس کیلئے قومی ٹیم نے لندن میں پریکٹس بھی کی۔ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی کیلئے پاکستان کو یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہوگا۔
پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بنگلا دیش کو 316 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔ پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 400 رنز بنانا ہوں گے اور بنگلا دیش کو 84 یا اس سے کم اسکور پر آؤٹ کرنا ہوگا۔ اگر پاکستان کی پہلے فیلڈنگ آئی تو قومی ٹیم میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے ویسے ہی باہر ہوجائے گی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم میگا ایونٹ کی سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے کیونکہ بنگلہ دیش کی ٹیم 8 میچ کھیل کر 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے۔