ایشیائی ترقیاتی بینک نے کراچی میٹرو بس منصوبے کیلئے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے کراچی میٹرو بس منصوبے کیلئے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی ۔ قرضے سے کراچی میں 26 کلومیٹر طویل میٹرو ریڈ لائن منصوبہ تعمیرکیاجائے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیہ کے مطابق ریڈ لائن میٹرو بس کیلئے 19 سٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ ریڈ لائن منصوبہ کے تحت ساڑھے 26 کلومیٹر چھ رویہ شاہراہ بنائی جائے گی۔ منصوبے کی تکمیل سے کراچی کی 10 فیصد آبادی کو معیاری ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا ہو گی اور یومیہ 3 لاکھ مسافر سفر کرسکیں گے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک ریڈ لائن کے اطراف میں ماحول کی بہتری کیلئے 4 کروڑ ڈالر کا قرض جبکہ 1 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی فراہم کرے گا۔