اٹک میں موٹر وے براہمہ انٹر چینج کے قریب مینگورہ سے لاہور جانیوالی بس الٹنے سے 13 مسافر جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ موٹر وے براہمہ انٹر چینج کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیزرفتاری اور بارش کے باعث سڑک پر پھسلن سے پیش آیا۔ بدقسمت بس میں 49 مسافر سوار تھے۔ بس مینگورہ سے لاہور جارہی تھی۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچے کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ، شدید زخمیوں کو ٹیکسلا اور حسن ابدال کے اسپتال منتقل کیا گیا۔