محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہزارہ، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ، کوہاٹ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں ، کوہاٹ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔
آج لاہور شہر میں ایک گھنٹے کی موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں اکاون ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ اکاون ملی میٹر بارش لکشمی چوک میں ریکارڈ کی گئی ،اپر مال پر بیالیس ملی میٹر، تاج پورہ سینتیس ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ فرخ آباد میں پینتیس اور ائرپورٹ پر چوبیس ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہر کے سولہ مقامات پر بارش کا پانی موجود ہے، دو گھنٹے میں بارشی پانی نکال دیا جائیگا۔
سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں (بوکرہ 39، سید پور 22، ائیرپورٹ 19، زیروپوائینٹ 16)، راولپنڈی(چکلالہ32، شمس آباد16)، مری07 اور منگلا میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔
کشمیر کے علاقوں مظفرآباد میں (ائیرپورٹ 36، سٹی 25)، کوٹلی 18، راولاکوٹ 12 اور گڑھی دوپٹہ میں 06 ملی میٹر بارش ہوئی۔ گلگت بلتستان کے علاقہ بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح خیبر پختونخوا کے علاقوں مالم جبہ میں 37، کاکول ، بنوں 29، بالاکوٹ 17، پارہ چنار 03 اور کالام میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج گرم ترین مقامات میں دادو ، نوکنڈی،سبی ، موہنجوداڑو 46، دالبندین، جیکب آباد میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔