وزیر ریلوے شیخ رشید نے رحیم یار خان ٹرین حادثے کا شکار افراد کے لئے امداد کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو پندرہ لاکھ اور زخمیوں کو پانچ لاکھ دیئے جائیں گے۔
وزیر ریلوے نے حادثے اور قیمتی جانوں کی ہلاکتوں پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ بظاہر انسانی غفلت کا نتیجہ لگتا ہے، اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، حادثےکے مناظر کافی دل خراش ہیں، دل بہت افسردہ ہے، جی ایم ریلوے اور متعلقہ حکام کو حادثے کی جگہ روانہ کر دیا ہے، ریلیف اور ریسکیو کا کام ضلعی انتظامیہ کی مدد سے جاری ہے۔