پاکستان کے سیاحتی مقام کالام میں گھر پر مٹی کا تودہ گرنے سے بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کالام کے علاقے مٹل تان میں پیش آیا، جہاں گھر پر پہاڑی تودہ آگرا، جس کے نتیجے گھر میں موجود 6 افراد جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں اوراس کے 4 بچے شامل ہیں ۔
واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو نکال لیا جب کہ گھرکا سربراہ شدید زخمی ہے جسے قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔