آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا فیصلہ کن معرکہ کل لارڈز کے میدان پر میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔ انگلش ٹیم نے چوتھی مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ کیویز ٹیم مسلسل دوسرافائنل کھیل رہی ہے۔ ورلڈکپ میں اس بارنیاعالمی چیمپئن سامنے آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں کھیلے جارہے ورلڈکپ 2019 کا فیصلہ کن معرکہ کل لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اب تک عالمی اعزاز حاصل نہیں کرسکی ہیں۔ فاتح کوئی بھی ہو اگلے چارسال عالمی کرکٹ کو نیا حکمران مل جائے گا۔ انگلینڈ چوتھی اور نیوزی لینڈ مسلسل دوسری بارفائنل میں پہنچا ہے۔
1979 کے دوسرے ورلڈکپ میں انگلش ٹیم نے پہلی بار فائنل میں جگہ بنائی۔ ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے۔ انگلش ٹیم 194 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 1979 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز مسلسل دوسری بارعالمی چیمپئن بنا۔
1987 میں انگلینڈ دوسری مرتبہ فائنل میں پہنچا جہاں انگلش ٹیم کا روایتی حریف آسٹریلیا سے کلکتہ میں مقابلہ ہوا۔ آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔ انگلینڈ جواب میں 8 وکٹیں کھو کر 246 رنزبناسکا۔ 1987 میں آسٹریلیا نے پہلی بار ٹرافی حاصل کی۔
1992 ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ اور پاکستان کا ٹکراؤ ہوا۔ پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنزبنائے۔ انگلش ٹیم 277 رنز پرہمت ہارگئی۔ عمران خان کی زیرقیادت پاکستان پہلی بار عالمی چیمپئن بنا۔
ورلڈ کپ 2015 کا فائنل مشترکہ میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ کیویز ٹیم 183 رنز پرڈھیرہوگئی۔ کینگروز نے3 وکٹیں کھوکر ہدف حاصل کیا اور پانچویں مرتبہ عالمی چیمپئن بن گیا۔