ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے جبکہ چند علاقوں میں بدستور موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ژوب، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ اور کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں/آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، ژوب، ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بدستور موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش پنجاب کے دارالحکومت لاہور (ائیرپورٹ 143، سٹی 142)، حافظ آباد 77، قصور 60، منڈی بہاوٗالدین 24، اٹک 22، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چکوال 16، گوجرانوالہ 11، اسلام آباد (ائیرپورٹ 09، بوکرہ 02)، سیالکوٹ، منگلا 08، مری 07، راولپنڈی 05، ڈی جی خان 03، جھنگ، فیصل آباد 02، جہلم 01، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
خیبرپختونخوا کے علاقے بالاکوٹ 44، چراٹ 14 اور مالم جبہ میں 03 ملی میٹر جبکہ مظفرآباد (سٹی 36، ائیرپورٹ 11)، راولاکوٹ 18، گڑھی دوپٹہ 02، اور بلوچستان کے علاقے بارکھان ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کل گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں نوکنڈی 46، دالبندین 45 اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہنے اور چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
شہر قائد میں صبح کے وقت درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے، 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائی چل رہی ہیں۔