وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، جہاں صوبائی وزیر ڈیزاسٹر منجمنٹ مون سون بارشوں کے حوالے سے انتظامات پر بریفنگ بھی دیں گے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں مون سون کے پہلے اسپیل نے ہی ضلعی انتظامیہ کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے، جس کے باعث وزیراعظم عمران خان لاہور کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو صوبائی وزیر ڈیزاسٹر منجمنٹ مون سون بارشوں کے حوالے سے انتظامات پر بریفنگ بھی دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنے دورے میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان سے ملاقات کریں گے اور صنعتی شعبے کے فروغ کے مختلف اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔
اس کے علاوہ عمران خان صحت، زراعت اور صنعتی زون کے قیام سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا جبکہ شدید بارشوں سے شاہی قلعے کا 180 سال پرانا مرکزی دروازہ گر گیا ہے۔